میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گورنر ہاؤس، سٹی ناظم و دیگر بااثر افراد کو 5ہزار پلاٹ الاٹ، ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی

گورنر ہاؤس، سٹی ناظم و دیگر بااثر افراد کو 5ہزار پلاٹ الاٹ، ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ جون ۲۰۲۵

شیئر کریں

بورڈ آف گورنرز کے ممبران کو 949 پلاٹ ، ایم ڈی اے کے افسران اور ملازمین کو 266 پلاٹ

کمشنر کراچی کے دفتر کے افسران اور ملازمین کو 227 پلاٹ ،نیلامی کے عمل کو نظر انداز کرکے نوازا

ملیر ڈولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ نے قوائد و ضوابط کی دھجیاں اڑادیں۔ گورنر ہائوس، ایم ڈی اے افسران، بورڈ آف گورنرز کے ممبران اور سٹی ناظم سمیت دیگر بااثر افراد کو غیر قانونی طور پر 5 ہزار پلاٹ الاٹ کر دیئے،

پلاٹس کی مالیت ایک ارب روپے سے زائد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

جرات کو موصول دستاویز کے مطابق ملیر ڈولپمنٹ اتھارٹی ایم ڈی اے نے بورڈ آف گورنرز کے ممبران کو 949 پلاٹس، ایم ڈی اے کے افسران اور ملازمین کو 266 پلاٹس، کراچی سٹی ناظم کے ملازمین کو 78 پلاٹس، محکمہ بلدیات کے افسران اور ملازمین کو 4 سو سے زائد پلاٹس، گورنر ہاس کے افسران اور ملازمین کو 5 سو پلاٹس، کمشنر کراچی کے دفتر کے افسران اور ملازمین کو 227 پلاٹس، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی کے افسران اور ملازمین کو 23 سو پلاٹس بیلٹ یا نیلامی کے علاہ ہی الاٹ کر دیئے،

ایم ڈی اے انتظامیہ نے من پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 ہزار پلاٹس غیر قانونی طور پر الاٹ کئے، پلاٹس کی مالیت ایک ارب 10 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے۔ افسران کا کہنا ہے کہ کھلی نیلامی کے علاہ من پسند افسران اور شخصیات کو پلاٹ الاٹ کرنا قوائد کی خلاف ہے۔ اپریل 2024 میں اعلی حکام نے چیف سیکرٹری سندھ کو آگاہ کیا گیا ہے۔

ایم ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے اور گورننگ باڈی کی منظوری کے بعد پلاٹ الاٹ کئے گئے ہیں۔ اعلی حکام نے سفارش کی ہے کہ ملیر ڈولپمنٹ اتھارٹی میں پلاٹس کی الاٹمنٹ شفاف بیلٹ یا کھلی نیلامی کے ذریعے کی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں