میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ ،سسٹم افسران کو عیاشی کروانے میں فراڈیے طارق عزیز کا چرچا

سندھ بلڈنگ ،سسٹم افسران کو عیاشی کروانے میں فراڈیے طارق عزیز کا چرچا

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں سسٹم افسران کی عیاشی کے چرچے عام ہونے لگے ،نجی محافل کی رونقیں بڑھانے کی ذمہ داری فراڈیے طارق عزیز کو دی جانے لگی ہیں ، ذرائع کے مطابق بیٹر طارق عزیز سسٹم افسران کیلئے غیر اخلاقی محافل کے انتظامات کرنے میں انتہائی شہرت پاچکے ہیں ،موصوف اپنے ناجائز امور کیلئے ایک جانب اخبارات اور این جی اوز کے نام سے بلڈروں کو خوف زدہ کرتے ہیں ساتھ ہی انہیں تحفظ فراہم کرنے کی ضمانت بھی دے دی جاتی ہے ،اسی فراڈ کے ذریعے کروڑوں روپے کے اثاثہ جات بنا چکے ہیں تاہم اب سندھ بلڈنگ افسران سے قریبی تعلقات قائم کرچکے ہیں ، اس وقت بھی خداداد کالونی پلاٹ نمبر A17/1 پر قوانین کے برخلاف کمرشل تعمیرات جاری ہے ، اس مقصد کے لیے ڈائریکٹر آصف رضوی سے خطیر رقم کے عوض معاملات طے کرلیے گئے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں