میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی 30ارکانِ قومی اسمبلی استعفوں پر تذبذب کا شکار

پی ٹی آئی 30ارکانِ قومی اسمبلی استعفوں پر تذبذب کا شکار

ویب ڈیسک
اتوار, ۵ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

حکومتی پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 30 کے قریب ارکان مستعفی نہیں ہونا چاہتے، اور استعفوں کی تصدیق کا عمل مکمل کرنے اعلان ہی ان ارکان کی وجہ سے کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف 6 جون سے تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں اور تصدیق کا آغاز کریں گے، اور اس حوالے سے حکومتی اتحادی جماعتوں نے مشاورت شروع کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے مرحلہ وار منظور کئے جائیں گے، جن ارکان نے فلور آف دی ہاس استعفوں کا اعلان کیا ان کے منظور کرلئے جائیں گے، اور بعض ارکان جو استعفوں کے معاملے پر تذبذب کا شکار ہیں، ان سے رابطے کئے جائیں گے۔حکومتی پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 30 کے قریب ارکان مستعفی نہیں ہونا چاہتے، اور استعفوں کی تصدیق کا عمل مکمل کرنے اعلان ہی ان ارکان کی وجہ سے کیا گیا تھا، جو پی ٹی آئی ارکان اسپیکر قومی اسمبلی سے براہ راست رابطے کرکے استعفے منظور نہ کرانا چاہیں ان کے استعفے روکے جائیں گے۔ حکومتی اتحادی پیپلز پارٹی پہلے ہی پی ٹی آئی کو ایوان میں سیاست کرنے کا مشورہ دے چکی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں