بھارت کاایٹمی موادغیرمحفوظ ،جھاڑکھنڈ میں اسمگل کی گئی 6کلویورینیم برآمد
شیئر کریں
بھارت میںکروڑوںروپے مالیت کے 6کلو یورینیم کے ساتھ مزید سات افراد کی گرفتاری نے بھارت میں انتہائی تابکار مادے کی حفاظت کے بارے میں سوالات اٹھادیئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے بھارتی ریاست جھار کھنڈ کے شہر Bokaroمیں مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران سات افراد کے قبضے سے چھ کلو یورینیم برآمد کیا۔ پولیس نے کہاہے کہ گرفتارکئے گئے افراد کا تعلق یورنیم کی غیر قانونی خریدو فروخت سے ہے اور وہ یورنیم کا خریدار تلاش کر رہے تھے اور انہوںنے یورینیم کی قیمت 50لاکھ فی کلو مقرر کی تھی ۔ ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں ایک کلو یورینیم کی قیمت تقریبا18کروڑ روپے ہے ۔پولیس گزشتہ ماہ مہاراشٹر کے انسداد دہشت گردی ا سکواڈکی طرف سے سات کلو یورینیم کے ساتھ گرفتار کئے جانیوالے دو افراد سے گرفتار کئے گئے افراد کے ممکنہ رابطوںکے بارے میں بھی تفتیش کر رہی ہے ۔ خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی فورس کے ناگپڈا یونٹ نے Thaneکے رہائشی جگر پانڈے سے تھوڑی مقددار میں یورینیم برآمد کر لیا۔ پانڈے یورینیم کو فروخت کرنے کی کوشش کر رہاتھا۔ فورس نے بعد ازاں ایک اور شخص ابوطاہر کو گرفتار کیاتھا ۔یورینیم انتہائی تابکارمادہ ہے جو عام طور پر ایٹمی بجلی گھروں کے علاوہ ایٹم بم بنانے میں اس کا استعمال ہوتا ہے ۔بھارت میں کھلے عام یورینیم کی فروخت پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے ۔ یورینیم کی برآمدگی کے یکے بعد دیگرے پیش آنے والے واقعات سے جوہری مادے کے تحفظ کے بارے میں بھارت کاانتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ ظاہر ہوتا ہے کیونکہ وہ دنیا کیلئے جوہری تباہی کا باعث بن سکتاہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کو بھارت میں یورینیم کی برآمدگی کی غیر جانبدارانہ تحقیقات پرزوردینا چاہیے۔