میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآبادمیں 20 سے زائد اسکیمیں فلڈ زون میں قائم ہونے کا انکشاف

حیدرآبادمیں 20 سے زائد اسکیمیں فلڈ زون میں قائم ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک
هفته, ۵ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) تعلقہ لطیف آباد اور قاسم آباد میں 20 سے زائد اسکیمیں فلڈ زون میں قائم ہونے کا انکشاف، ہائی کورٹ نے سروے کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا، عبداللہ اسپورٹس کمپلیکس، نقاش، پرل ریذیڈنسی، الرحیم سٹی سمیت عارف بلڈرز کی اسکیمیں شامل، لطیف آباد کی رہائشی بہنوں کی زمین پر قبضے کی درخواست پر سماعت، عدالت نے زمین کے سروے کا بھی حکم دے دیا، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے تعلقہ لطیف آباد اور قاسم آباد میں 20 سے زائد ہائوسنگ اسکیموں فلڈ زون میں شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے، لطیف آباد 10 نمبر کی رہائشی دو بہنوں کی جانب سے ساڑھے تین ایکڑ زمین پر قبضے والی پٹیشن پر سماعت ہوئی، سندھ ہائی کورٹ نے مذکورہ زمین پر نمرہ پلازہ تعمیر ہونے کے متعلق اور سروے 226 کی زمین کا سروے کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے عبداللہ اسپورٹس کمپلیکس، عارف بلڈرز کی اسکیموں، بسم اللہ سٹی، الرحمان سٹی، کوہسار گرین سٹی، المدینہ سٹی، الرحیم سٹی، کوہسار گرین سٹی، شاہ لطیف ریذیڈنسی، امار سٹی، نقاش ون، نقاش ٹو، پرل ریذیڈنسی، الکریم، غوثیہ ٹاؤن ہائوسنگ اسکیم، صاحبان، طیبی، بسم اللہ گارڈن اور یابی آرکیڈ ہائوسنگ اسکیم فلڈ زون میں ہونے کے متعلق بھی متعلقہ محکموں کو سروے کرکے 9 جون کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ مذکورہ اسکیموں کے متعلق محکمہ آبپاشی نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو نقشے منظور کرنے سمیت این او سی نہ دینے کا لیٹر لکھا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں