میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہمیں لاپتہ افراد کے خاندانوں کے کرب کوبھولنا نہیں چاہیے ایچ آرسی پی

ہمیں لاپتہ افراد کے خاندانوں کے کرب کوبھولنا نہیں چاہیے ایچ آرسی پی

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

ہیومن رائٹس کمشن آف پاکستان (ایچ آرسی پی) نے عیدالفطر کے موقع پرکہا ہے کہ ہمیں لاپتہ افراد کے خاندانوں کے کرب کوبھولنا نہیں چاہیے۔ ایچ آرسی پی نے کہا ہے کہ سندھ میں خادم حسین آریجو اورہدایت لوہارکی رہائی درست سمت میں اٹھایا گیا قدم ہے، مگر یہ بھی ضروری ہے کہ تمام لاپتہ افراد کو عید الفطرسے پہلے سامنے لایا جا ئے اوران تمام افراد کو رہا کیا جائے جو سیاسی بنیادوں پرحراست میں ہیں۔ ریاست کے اعلی عہدیداروں اور اداروں کو اس حقیقت کا ادارک کرنا ہو گا کہ شہریوں کے حقوق سے روگردانی کے باعث ریاست کی بنیادیں کمزورپڑجاتی ہیں اورمعاشرہ ناقابل تلافی حد تک انتشارکا شکارہوتا ہے۔ایچ آرسی پی نے ایک بارپھرپرزورمطالبہ کیا ہے کہ غیرقانونی حراستوں اورجبری گمشدگیوں کا سلسلہ فوری طورپربند کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں