میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میٹرک بورڈ میں ملازمتیں فروخت ، فی کس 6 لاکھ وصولی

میٹرک بورڈ میں ملازمتیں فروخت ، فی کس 6 لاکھ وصولی

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

میٹرک بورڈ کراچی کے چیئرمین نے کراچی بورڈ کو اندرون سندھ کے بورڈ میں تبدیل کردیا خلاف ضابطہ طور پر غیرمقامی افراد کو اہم عہدوں پر بھرتی کردیا من پسند افسران کے بیٹے اور بھتیجے بھی بھرتی کرلیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں چیئرمین کے عہدے پر سید شرف علی شاہ نے براجمان ہوتے ہی من پسند اور ہم زبان افراد پر مشتمل ٹیم تیار کرلی ہے جہاں انکو مختلف طریقوں سے نوازے جانے کا سلسلہ جاری ہے تو وہیں ان کے رشتے داروں کی بہرتی کا عمل بہی کیا جارہا ہے بورڈ میں چور دروازے سے گریڈ 18حاصل کرنے والے افسر حبیب اللہ سہاگ کو ڈپٹی کنٹرولر تعینات کرکے دیگر 9عہدوں کا چارج بہی دیدیا گیا تو وہیں پہلے ایک بیٹے کو آئی ٹی جیسے اہم شعبے میں بہرتی کیا گیا اسکے بعد اسکے دوسرے بیٹے کو بھی بھرتی کردیا گیا اسی طرح اقرباء پروری کی مثال قائم کرتے ہوئے سابق سیکریٹری بورڈ محمدعلی شائق کے بہتیجے کو بھی خاموشی سے بھرتی کردیا گیا اس کے ساتھ ساتھ تیس کے لگ بھگ دیگر افراد کو بھی ڈیٹاانٹری آپریٹر ڈرائیور، قاصد و نائب قاصد بھرتی کیے جاچکے ہیں بطور چیئرمین بورڈ کراچی کے ڈومیسائل کے حامل افراد کو ڈیلی ویجز پر رکھنے کا اختیار ہے لیکن دیگر جن افراد کو بھرتی کیا گیا ہے ان میں زیادہ تر غیر مقامی ہیں جن کو جلد از جلد کراچی کا ڈومیسائل بنانے کی ہدائیت بھی کی گئی ہے یکم اپریل 2022 کو چار آئی ٹی میں بطور ڈیٹا انٹری آپریٹر طلحہ مزمل خان ,نور خان ڈرائیور,شہزاد علی نائب قاصد, سید ذوہیب حسن, نائب قاصد, برکت علی تہیم نائب قاصد کو دوسال بھرتی یکم اپریل 2024 کو کنفرم کرنے کے احکامات بھی سیکریٹری بورڈ نوید گجر نے جاری کردیے جبکہ ان کے علاوہ دیگر افراد کو بھی اچھی تنخواہوں پر بھرتی کیا جاچکا ہے قابل ذکر امر یہ ہے کہ بورڈ کے دیگر ریٹائرڈ و حاضر سروس افسران اپنی اولادوں کو سن کوٹے پر بھرتی کروانے کیلئے کوشاں ہیں انکو مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے جبکہ کراچی کے تعلیم یافتہ نوجوان فوڈ پانڈہ اور بائیکیا چلانے پر مجبور ہیں واضح رہے کہ ڈپٹی کنٹرولر حبیب اللہ سہاگ جو چیئرمین کا فرنٹ مین بھی ہے اور خاص آدمی ہے وہ دیگر افراد سے بورڈ میں بھرتی کیلئے مبینہ طور پر چھ لاکھ روپے طلب کررہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں