میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کامران ٹیسوری اپنی گورنری بچانے میں ناکام

کامران ٹیسوری اپنی گورنری بچانے میں ناکام

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

صوبہ سندھ میں نئے گورنر کی تلاش کا عمل تقریباً مکمل کرلیاہے اور توقع ہے کہ نیا گورنر عید الفطر کے فوری بعد عہدے کا چارج سنبھال لے گا۔ اس حوالے سے سیاسی جماعتوں، عسکری قیادت میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے کہ موجودہ گورنر کامران ٹیسوری کو بطور گورنر سندھ مذید وقت نہ دیا جائے اور ان کی جگہ نیا چہرہ لایا جائے۔کامران ٹیسوری اپنی حمایت کو دوبارہ بحال کرنے کے لئے ماہ رمضان میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے کئی دورے کرچکے ہیں۔ جہاں انہوں نے متعدد اہم شخصیات سے ملاقات کر کے بطور گورنر سندھ عہدے پر برقرار رہنے کے لئے حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ مگر ذرائع نے بتایاکہ کامران ٹیسوری اپنی گورنری بچانے میں ناکام نظر آرہے ہیں کیونکہ طاقت کے ایوانوں میں ان کی حمایت تقریبا ختم ہوچکی ہے۔ اور انہیں واضح پیغام دیا جاچکا ہے۔ دوسری جانب اقتدار کی راہداریوں میں نئے گورنر سندھ کے لئے ایک قابل بھروسہ، متحرک، پروفیشنل اور شفاف کردار رکھنے والے فرد کو تعینات کرنے پر غور کیا جارہا ہے جو کہ صوبے کی کاروباری برادری اور وفاقی حکومت کی معاشی ٹیم کی معاونت کرسکے اور ان کو ساتھ لے کر چل سکے۔ ساتھ ہی ساتھ نیا گورنرتمام اسٹیک ہولڈرز بشمول سیاسی اور عسکری قیادت، بزنس کمیونٹی کو قابل قبول ہو اور وہ صوبے کی گورننس کو بہتر بناسکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں