میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمر اکمل کو اسکواڈ کا حصہ کیوں نہیں بنایا، بھائی کامران برہم

عمر اکمل کو اسکواڈ کا حصہ کیوں نہیں بنایا، بھائی کامران برہم

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلیباز کامران اکمل نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھائی عمر اکمل کو اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے پر برہم ہوگئے۔یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے سابق کرکٹ کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی20 اسکواڈ کا اعلان کیا ہے اس میں عمر اکمل کا نام کیوں شامل نہیں؟ عمر اکمل نے گزشتہ سال اور اس سال مشکل حالات میں کرکٹ کھیلی جب موقع ملا ٹیم کیلئے کھیلنے کی کوشش کی مگر مواقع نہیں دیئے گئے۔انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھانے یا بتانے کی ضرورت نہیں، ہر کوئی حقیقت سے بخوبی واقف ہے کہ انہیں ٹیم کا حصہ کیوں نہیں بنایا جارہا، عمر اکمل کو چاپلوسی کی عادت نہیں، اس لیے وہ سلیکٹرز کی نظروں میں نہیں آتے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں