صائمہ عربین ولاز ،ذیشان ذکی کے غیر قانونی اقدام سے ہزاروں مکین پریشان
شیئر کریں
صائمہ بلڈرز اینڈ ریئل اسٹیٹ ڈولپرز کے مالک ذیشان ذکی نے صائمہ عربین ولاز میں مسائل کے انبارپیدا کردیئے، ذیشان ذکی کے غیر قانونی اقدام کے باعث ہزاروں مکین مشکلات کا سامنا کرنے لگے، غیر قانونی گیس کنکشن ، گیس فراہمی معطل ہونے ، سیکیورٹی اہلکاروں کی رہائشیوں سے بدتمیزی کئی لوگ گھر فروخت کرکے اسکیم چھوڑنے پر مجبور ہوگئے، سرمایہ کاری کرنے اور اسٹیٹ ایجنٹس بھی پریشان۔جراٗت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق صائمہ ریئل اسٹیٹ بلڈرز اینڈ ڈولپرز نے کراچی کے علاقے گڈاپ ٹائون کے تپو منگھوپیر کی دیھ جام چکرو میں سروے نمبر 72سے 76، 78 سے 81 میں رہائشی اسکیم سال 2010 میں شروع کی،ذیشان ذکی نے اسکیم میں سہولیات فراہم کرنے کا دعویٰ کیا اور الاٹیز سے اربوں روپے بٹورلئے، اسکیم 31 مئی 2014 کو مکمل کرنے کے دعویدار صائمہ بلڈرز کے مالک ذیشان ذکی نے ہزاروںالاٹیز سے دھوکہ کرتے ہوئے گیس،پانی کے گھریلو کنکشن کی سہولت فراہم نہ کی، ذیشان ذکی کے عملے نے رہائشی اسکیم کے ہزاروں مکینوں کی زندگی دائو پر لگاتے ہوئے اسکیم میں غیر معیاری پائپ لائنیں بچھا دیں، غیر معیاری پائپ لائنوں کے باعث لائنز کئی بار لائنز پھٹتی رہی،اس کے علاوہ صائمہ عربین ولاز میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے بجائے اپنے بنائے گئے بل بھی بھیج دیئے، صائمہ بلڈرز کے مالک ذیشان ذکی صائمہ عربین ولاز کے ہزاروں مکینوں کو خود ساختہ بنائے گئے بلز 3 سال تک ارسال کرکے ہر ماہ لاکھوں کروڑوںبٹورتے رہے،سوئی سدرن نے 6 جنوری 2023کو گیس کنیکشن منقطع کردیئے،ذیشان ذکی نے گیس اور پانی کے خود بل بنا کر سوئی سدرن گیس کمپنی ، اوگرا اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے قوائد کی دھجیاں اڑادیں، ذیشان ذکی سرکاری اداروں کے اختیارات استعمال کرتے رہے، اوگرا کے فیصلے کے بعد گیس فراہمی منقطع ہوگئی، ۔ رہائشیوں کاکہنا ہے کہ صائمہ بلڈرز کے سیکیورٹی گارڈز کی بدتمیزی، گیس کے مسائل، پانی کی شدید کمی ، اسکیم میں اسپتال نہ بنانے کے باعث رہائشی اسکیم ناکام ہوگئی ہے، روز روز کے مسائل کے باعث صائمہ عربین ولاز کے رہائشی تنگ آگئے اور کئی لوگ اپنے گھر فروخت کرکے شہر کی بہتر رہائشی اسکیموں میں منتقل ہوگئے ہیں، صائمہ عربین ولاز میں گھروں کی قیمتوں میں 20سے 25لاکھ روپے کمی دیکھی گئی ہے، گیس فراہمی نہ ہونے اورمہنگی ایل پی جی خرید کرنے کے باعث کرائے دار بھی گھر خالے کرکے چلے گئے ہیں۔