میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایڈمنسٹریٹر سینٹرل نے رمضان عید پیکیج کے نام پرضلع میں بھتہ اسکواڈ تشکیل دے دیا

ایڈمنسٹریٹر سینٹرل نے رمضان عید پیکیج کے نام پرضلع میں بھتہ اسکواڈ تشکیل دے دیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

( رپورٹ: جوہر مجید شاہ ) ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل طلہ سلیم نے رمضان عید پیکج متعارف کراتے ہوئے پورے ضلع میں بھتہ اسکواڈ کی ٹیمیں تشکیل دے دی۔ نام چین کرپٹ و بددیانت بادشاہ و بازیگر سابق ڈائریکٹر محکمہ انسداد تجاوزات ندیم حیدر اور انکی کرپٹ ٹیم نے ضلع وسطی کو تاراج کر ڈال،تجاوزات لینڈ یوٹیلائزیشن، محکمہ چارجڈ پارکنگ کے نام پر لاکھوں/ کروڑوں ٹھکانے، سینٹرل کے تاجر و غریب دکاندار پتھارے دار ذہنی کوفت و اذیت کا شکار، سابق ڈائریکٹر محکمہ انسداد تجاوزات ندیم حیدرڈپٹی ڈائریکٹر پارک گلبرگ زون کلیم اور انکی بھتہ اسکواڈ ٹیم نے سپریم کورٹ / ریاستی / محکمہ جاتی بائی لاز کو جوتے کی نوک پر رکھ لیا۔ ندیم حیدر کی زیر سرپرستی کلیم نے محکمہ تجاوزات کے بھتہ اسکواڈ کے اہم رکن کے طور پر لوٹ مار کا ٹھیکہ سنبھال لیا۔وصولیوں رشوت بازاری میں مصروف ضلع وسطی میںایڈمنسٹریٹر / ڈی سی / میونسپل کمشنر کی رٹ محض رشوت / بھتہ وصولیوں کا ذریعہ بن گئی،ایڈمنسٹریٹر، ڈپٹی کمشنر،میونسپل کمشنر نے اپنے فرائض منصبی،عہدے،اختیارات کو محض مال بناؤ کماؤ مشن میں بدل دیا۔ واضح رہے کہ ندیم حیدر ضلع وسطی میں مختلف شعبہ جات میں بطور ڈائریکٹر امور انجام دیتے رہے ہیں، موصوف ڈائریکٹر سینیٹیشن بھی رہے ہیں، موصوف پر سنگین نوعیت کے کئی الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں بطور سزا ضلع بدر بھی رہے ہیںمحکمہ انسدادِ رشوت ستانی و نیب میں بھی بدعنوانیوں سمیت اختیارات سے تجاوز اور اپنی آمدنی سے زائد اثاثہ جات و دیگر معاملات پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے مگر بھاری لین دین اور ہیرا پھیری کے سبب بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے، موصوف کو ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر سینٹرل کے حکم پر ڈی سیٹ کیا جاچکا ہے مگر سارا کھیل کاغذوں کا پیٹ بھرنے سمیت موصوف کو سپریم کورٹ و محکمہ جاتی و دیگر قانونی کارروائی سے بچانے کیلے رچایا گیا ہے دوسرا پہلو سینٹرل کی تینوں ہاٹ سیٹوں پر براجمان شخصیات نے بطورایڈمنسٹریٹر، ڈپٹی کمشنر میونسپل کمشنر نے اپنا راستہ بھی صاف رکھا ہے، جبکہ زمینی حقائق بتاتے ہیں کہ ندیم حیدر کی بھتہ اسکواڈ ٹیمیں ضلع بھر میں اپنے احداف اور وصولیوں کیلے میدان کار زار میں موجود ہیں،رمضان و عید پیکج کے تحت نشانہ ضلع وسطی ہے فی کس 2 تا 3 ہزار وصولی اور وہ بھی بغیر کسی جرم کے اور خلاف ورزی و دیگر قانونی سہاروں کی آڑ لیکر تو وصولیوں کے ریٹ آسمان کو چھونے لگتے ہیں پھر قانون صاحب کا نافذ ہو جاتا ہے، بھتہ اسکواڈ ٹیمیںبغیر کسی سرکاری نوٹیفکیشن امور انجام دے رہے ہیں وجہ صرف اوپر والوں نے خود کو بچانے کا راستہ صاف رکھا ہوا ہے شور مچ گیا تو کہا جائے گا بغیر سرکاری حکم نامے کام کررہے تھے ہمیں خبر نہیں تھی، بھتہ اسکواڈ کا سرپرست و سرغنہ ندیم حیدر اسکا اسسٹنٹ اور فرنٹ مین کھلاڑی معتمد خاص ڈی ڈی پارک گلبرگ زون کلیم ڈپٹی ڈائریکٹر پارک کلیم و دیگر میں جمیل، نعمان،سہیل، فیضان،عامر شامل ہیں۔جمیل کے بارے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ 16 گریڈ کا ملازم ہے، جبکہ دیگر محض 1 گریڈ کے ملازم ہیں اور ضلع بھر میں رشوت و بھتہ خوری کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔ ادھر انتہائی باوثوق ذرائع نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اس بھتہ خور اسکواڈ نے مختلف پرائیویٹ بیٹرز بھتہ خوری کیلئے غیرقانونی طور پر مارکیٹ میں چھوڑ رکھے ہیں، جو کہ شہریوں کیلئے الگ درد سر بنے ہوئے ہیں، جبکہ گلبرگ سمیت حسین آباد و دیگر علاقوں میں بغیر کسی سرکاری حکم نامے آرڈر و تعیناتی کے رشوت کا بازار گرم ہے دکاندار ذرائع کا کہنا ہے کہ دکان اور بازاروں سے سامان اٹھا کر رات کی تاریکی میں گلبرگ کے ٹاؤن آفس سمیت دیگر علاقوں میں لے جاتے ہیں،بھاری وصولیوں کے بعد چھوڑتے ہیں، بوگس بلنگ و چالان کا تماشہ الگ لگا ہوا ہے غیرقانونی کھیل و تماشہ اپنے عروج پہ ہے۔دوسری جانب احتجاج کرنے پر سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں اور کاروبار مستقل طور پر بند کرنے کا کہا جا رہا ہے، وسطی میں کاروبار کرنا مشکل کردیا گیا ہے۔ مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ ایڈمنسٹریٹر کراچی کمشنر کراچی بلدیاتی الیکشن جیتنے والے نمائندوں سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں