سول اسپتال کراچی کے بجٹ میں کروڑوروپے کی خردبردکاخدشہ
شیئر کریں
حکومت سندھ کی جانب سے بین الاقوامی معیار کی صحت سہولیات فراہم کرنے کے دعوے پر بنایا جانے والا سول اسپتال شدید بحران کا شکار ہوگیا ہے۔اس حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ کا اربوں روپے کا بجٹ رکھنے والا سول اسپتال انتظامی بحران کا شکار ہوگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اسپتال کے بجٹ میں کروڑوں روپے کی خورد برد کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے دوائیوں کی قلت ہوگئی ہے اور ساتھ ہی شعبہ ریڈیالوجی بھی بند کردیا گیا ہے۔ سول اسپتال کے حوالے سے جاری کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسپتال میں ایکسرے ، سی ٹی اور ایم آر آئی کی سہولت دستیاب نہیں ہے جبکہ ایمرجنسی ، وارڈز اور او پی ڈی میں دوائیں موجود نہیں ہیں۔اسپتال میں ٹسیٹ کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مریض نجی لیبارٹری سے مہنگے ٹیسٹ کروانے پر مجبور ہوگئے ہیں جو کہ ضلع جنوبی ، ضلع کیماڑی اور ضلع غربی سے مریض لائے جاتے ہیں۔۔