میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فضل الرحمن نے حکومت کوملکی خود مختاری کے لیے خطرہ قرار دیدیا

فضل الرحمن نے حکومت کوملکی خود مختاری کے لیے خطرہ قرار دیدیا

ویب ڈیسک
پیر, ۵ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ و پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عالمی استعماری طاقتوں نے ملک کو اپنی آماج گاہ بنا لیا ہے ، وہ پاکستان کو افغانستان بنانا چاہتی ہے ، عمران خان پاکستان کا ڈاکٹر نجیب اللہ ہے ، موجودہ حکومت نے ملکی وحدت ، سلامتی اور خود مختاری کو خطرات میں ڈال دیا ہے ، تمام محب وطن سیاسی ،مذہبی قوتوں کو اپنے فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ملکی بقاء کی خاطر میدان میں آنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی کے مرکزی نائب امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی ، مرکزی شوری کے رکن آغا سید محمد ایوب شاہ اور مقامی ترجمان مولانا عبدالحق مہر سے ٹیلیفونگ گفتگو کے دوران کیا سکھر سے جاری ہونے والے بیان میں مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ تبدیلی کے دعویدار عمران خان نے ملک کی ٹرین کو غلط سمت پر ڈال رکھا ہے جلد اس کو نہ روکا گیا تو خدانخوانستہ ملک کسی بھی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہم نے سانحہ بنگلا سے کوئی سبق نہیں سیکھا ہے ، عمران خان نے اپنے غیر ملکی آقائوں کے ایماء پر سازش کے تحت ملکی اقتصادیات اور معیشت کو تباہ کر کے بے پناہ قرضے لیکر اسٹیٹ کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے کی تیاری کی جبکہ کشمیر کو پس و پست ڈال کر انڈیا سے دوستی کی پینگیں بڑھائی جا رہی ہے ، انڈیا کو کاروبار کی آفر کر کے واپس کرنا عارضی ہے اسرائیکل کی طرح انڈیا کیساتھ ماحول بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے اب بھی اگر ہم نے خاموشی اختیار کی تو قوم اور امت مسلمہ ہم کو کسی صورت معاف نہیں کریگی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں