میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوئی آر پار نہیں ہو رہا،پی ڈی ایم ٹھس ہو گئی ،شیخ رشید

کوئی آر پار نہیں ہو رہا،پی ڈی ایم ٹھس ہو گئی ،شیخ رشید

ویب ڈیسک
پیر, ۵ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ جب تک کشمیر پر قبضہ ختم نہیں ہوتا تب تک بھارت سے تجارت نہیں ہو سکتی،پی ڈی ایم ٹھس ہو گئی ہے،اپوزیشن ایک دوسرے کو ہی نوٹس دے رہی ہے، پی پی اور ن لیگ الگ الگ راستے پر چل پڑی ہیں، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ کی سیاست میں تبدیلی سے عمران خان کو فائدہ ہوگا، کوئی آر پار نہیں ہو رہا،پی ڈی ایم چھ ماہ اور تیاری کرے،وزیر اعظم مریم نواز کو کسی صورت ملک سے باہر نہیں جانے دینگے ،تحریک لبیک سے معاہدہ ہے ، وزیراعظم سے مل کر قومی اسمبلی میں ڈرافٹ لے کر جائینگے،جہانگیر ترین کے نہیں صرف عمران خان کے قریب ہوں۔ اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہاکہ ڈبلیو ایچ او کو شکر گزار ہوں،20 موٹر سائیکلز اور دو ایمبولینسز وزارت داخلہ کے حوالے کی گئی ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ ہم نے کرونا کی دو لہروں کا سامنا کیا ہے اور بہترین حکمت عملی سے مقابلہ کیا،اسلام آباد میں ایمبولینسز کی صورتحال کچھ اچھی نہیں ہے،ہم جلد ایگل اسکوارڈز سمیت دیگر اسکوارڈز کو اسلام آباد میں لا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے زبردست کام کیا اور عوام کے سوالات کے جوابات دیئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ چھوٹے چھوٹے مسئلوڈ کو سن کر عوام کی حوصلہ افزائی ہوئی ، وزیر اعظم کو ہفتے میں ایک بار عوام کی کالز سننی چاہئیں ۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ اپوزیشن ایک دوسرے کو ہی نوٹس دے رہی ہے،اسلام آباد کا موسم اچھا ہے آج یہاں کوئی اپوزیشن نہیں ہے،کہتا تھا یہ اسلام آباد نہیں آئے گے، آپ لوگ نہیں مانتے تھے۔ انہوںنے کہاکہ مولانا اور مریم کو اللہ پاک صحت دے۔شیخ رشید نے کہاکہ عمران خان نے کہا ہے کہ کابینہ نے کام کرنا ہے، شیخ رشید نے کام کرنا ہے،وزیراعظم بنیادی چیزوں کو رمضان میں خود دیکھیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں