پی ڈی ایم کامفتاح اسماعیل کی حمایت کا ایجنڈا تیار
شیئر کریں
(رپورٹ : شعیب مختار ) پی ڈی ایم نے پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیگٹو کمیٹی کے اجلاس سے قبل اہم فیصلہ کر لیا این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں مفتاح اسماعیل کی حمایت کا ایجنڈا تیار ہو گیا آئندہ چند روز میں قادر خان مندوخیل کی ن لیگی امیدوار کے حق میں دستبرداری کا مطالبہ کیا جائے گا .ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ نے پیپلزپارٹی کی جانب سے استعفوں کے فیصلے پر مسلسل تاخیری حربے اپنانے پر انکے سی ای سی اجلاس سے قبل اہم فیصلہ کر لیا ہے جس میں فیصل واؤڈا کے استعفے سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست پر انتخابی عمل میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کی دستبرداری کا مطالبہ کیا جائے گا.اس سلسلے میں چند روز قبل شاہد خاقان عباسی کی جانب سے بھی بلاول بھٹو سے ملاقات کی گئی تھی جس میں انکی جانب سے این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں حمایت مانگی گئی تھی جس کے بعد بھی پیپلزپارٹی کی جانب سے کسی قسم کی نرمی کا مظاہرہ تاحال نہیں دکھایا جا سکا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ڈی ایم نے پیپلزپارٹی کے آگے انوکھی شرط رکھنے کا مسودہ تیار کر لیا ہے تاہم پیپلزپارٹی کے سی ای سی اجلاس کے بعد ملنے والے جواب پر پی ڈی ایم کی جانب سے پیپلزپارٹی کی قیادت کے سامنے یہ مطالبہ رکھا جائے گا.واضح رہے الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں پولنگ 29 اپریل کو ہوگی 2018 کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار فیصل واؤڈا حلقے سے 35344 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے جبکہ دوسرے نمبر پر ان کے مد مقابل میاں شہباز شریف 34626 ووٹ حاصل کر سکے تھے تیسرے نمبر تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار مفتی عابد حسین 23981 ووٹ حاصل کرسکے تھے.