میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں پیپلزپارٹی کی مشکلات میں اضافہ

سندھ میں پیپلزپارٹی کی مشکلات میں اضافہ

ویب ڈیسک
پیر, ۵ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ میں پیپلزپارٹی کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا پی ٹی آئی ,جی ڈی اے اور جے یو آئی کے غیر فعال رہنماؤں نے نیا اتحاد بنا لیا گذشتہ روز اجلاس میں اہم فیصلے لے لیے گئے پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کے لیے امیر بخش بھٹو اور ڈاکٹر صفدر علی عباسی ایک بار پھر سندھ کی سیاست میں سرگرم ہو گئے لاڑکانہ عوامی اتحاد کو حتمی شکل دیدی گئی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز لاڑکانہ عوامی اتحاد کا اہم اجلاس کوٹ دراب خان پر ڈاکٹر صفدر علی عباسی کی صدارت میں منعقد کیا گیا تھا جس میں اتحاد کو لاڑکانہ ڈویژن سطح تک فعال کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں قمبر شہدادکوٹ ضلع تک منظم کیے جانے پر اتفاق کیا گیا ہے اجلاس میں عوامی مسائل، بجلی ، صفائی ، صحت ، تعلیم کے پیچیدہ مسائل پر عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرنے کی بھی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ رمضان المبارک میں معززین پر مشتمل تحصیل سطح پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا جائے گا ، لاڑکانہ عوامی اتحاد کا اگلا اجلاس عید کے ایک ہفتے بعد امیر بخش خان بھٹو کی رہائش گاہ پر منعقد کیا جائے گا جبکہ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے 15 سالہ بدترین اقتدار پر سندھ سرکار کیخلاف وائٹ پیپر شائع کیا جائے گا گذشتہ روز لاڑکانہ عوامی اتحاد کے اجلاس میں مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کی جانب سے شرکت کو یقینی بنایا گیا ہے جن میں امیر بخش خان بھٹو ، عادل الطاف خان انڑ ، مولانا راشد خالد محمود سومرو ، اللہ بخش انڑ ، معظم علی خان عباسی، سردار ظفر علی سانگھی ، ریاض احمد چانڈیو ، قربان علی عباسی اور مولانا ناصر خالد محمود سومرو شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں