میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملزم ارمغان نے کسی بات کا سیدھا جواب نہیں دیا،ایف آئی اے تفتیشی ٹیم

ملزم ارمغان نے کسی بات کا سیدھا جواب نہیں دیا،ایف آئی اے تفتیشی ٹیم

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ مارچ ۲۰۲۵

شیئر کریں

ملزم نشے میں لگ رہا تھا ،ایف آئی اے سائبر کرائم اور اینٹی منی لانڈرنگ ٹیم کی ارمغان اور شیراز سے تفتیش
الیکٹرانک ڈیوائسز کی فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے،پولیس نے ابھی تک لیپ ٹاپ اور دیگر سامان نہیں دیا

مصطفی عامر قتل کیس میں ایف آئی اے نے مرکزی ملزم ارمغان سے تفتیش کی ہے اور کہا ہے کہ ملزم نے کسی بات کا سیدھا جواب نہیں دیا ،وہ نشے میں لگ رہا تھا تفتیش دوبارہ ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم اور اینٹی منی لانڈرنگ ٹیم نے ارمغان اور شیراز سے تفتیش کی ہے ۔ تفتیش کے بعد ایف آئی اے نے کہا ہے کہ 28فروری کو پولیس کو خط لکھا کہ لیپ ٹاپ اور دیگر سامان ہمیں دیا جائے مگر پولیس نے اب تک ہمیں کوئی سامان فراہم نہیں کیا، پولیس کی ریڈ ٹیم کے بارے میں بھی معلومات فراہم نہیں کی جاسکیں۔ایف آئی اے کے مطابق شیراز نے بتایا کہ وہ اس سے چھوٹے کے طور پر کام لیتا تھا، ارمغان نے کسی بات کا کوئی سیدھا جواب نہیں دیا، ارمغان نشے کی حالت میں لگ رہا تھا، الیکٹرانک ڈیوائسز کی فرانزک رپورٹ ملنے کے بعد ان سے دوبارہ تفتیش ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں