میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم ڈی سیڈا کو سندھ کابینہ کے طاقتور ممبر کی پشت پناہی

ایم ڈی سیڈا کو سندھ کابینہ کے طاقتور ممبر کی پشت پناہی

ویب ڈیسک
منگل, ۵ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ:شاہنواز خاصخیلی) محکمہ آبپاشی سندھ ، طاقتور سیاسی شخصیت کے چہیتے افسر کے آگے سندھ حکومت بے بس، محکمہ آبپاشی کے سسٹم سرغنہ پریتم داس کو معطل کرنے سمری تین بار رد کی جا چکی ، ایم ڈی سیڈا کے عہدے پر غیرقانونی براجمان ، اربوں روپے کی کرپشن اور خاتون افسر کو جنسی حراساں کرنے کے سنگین الزامات ، نیب میں بھی زیر تفتیش ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی میں سندھ کی طاقتور سیاسی شخصیت کے چہیتا افسر کے سامنے سندھ حکومت بے بس ہوگئی ہے ، ایم ڈی سیڈا کے عہدے پر براجمان پریتم داس کو محکمہ آبپاشی میں رائج سسٹم کا سرغنہ کہا جاتا ہے اور اربوں روپے کے ٹھیکوں کے بندر بانٹ کے تمام معاملات پریتم داس کے حوالے ہیں ، ایم ڈی سیڈا کے عہدے پر براجمان پریتم داس پر بطور سپرنٹنڈنٹ انجینئر کلری بگھار ڈویڑن میں 20 سے زائد نہروں کی لائننگ میں 4 ارب روپے سے زائد خرد برد کرنے اور ٹھیکیداروں سے مل کر رقم ہڑپ کرنے کے الزامات ہیں ، اس سے قبل بھی نیب تحقیقات میں پریتم شامل تفتیش ہیں، پریتم داس کو محکمہ آبپاشی کے سسٹم کا سرغنہ کہا جاتا ہے اور تمام ٹھیکوں کی بندر بانٹ پریتم داس کے ذریعے ہی کی جاتی ہے، پریتم داس کو عارضی طور پر ایم ڈی سیڈا کا چارج دیا گیا تھا لیکن اسے ایم ڈی سیڈا کے عہدے پر غیرقانونی طور پر بیٹھے ہوئے 2 سال سے زائد ہوگئے ہیں، پریتم داس پر کرپشن کے ساتھ خاتون افسر کو حراساں کرنے کے بھی سنگین الزامات کا سامنا ہے ، قواعد و ضوابط کے مطابق ایم ڈی سیڈا کی تقرری سیڈا رولز کے تحت اشتہار کے ذریعے کی جاتی ہے لیکن پریتم داس کو غیرقانونی طور پر ایم ڈی سیڈا کا چارج دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پریتم داس ایک طاقتور ممبر سندھ اسمبلی کے چہیتے افسر ہیں ، جو ممبر پس پردہ محکمہ آبپاشی کے تمام معاملات چلاتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں