میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گلشن اقبال میں چائے کے ہوٹل پر ڈاکوئوں کا دھاوا

گلشن اقبال میں چائے کے ہوٹل پر ڈاکوئوں کا دھاوا

ویب ڈیسک
منگل, ۵ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں چائے کے ایک ہوٹل پر ڈاکوں کی واردات اس وقت ناکام ہو گئی تھی جب ہوٹل مالک نے بروقت اسلحہ نکال کر فائر کر کے انھیں ڈرا کر بھگا دیا تھا، پولیس نے ایک ڈاکو کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 24 فروری 2024 کی صبح کوئٹہ انبی ہوٹل، بلاک 6 گلشن اقبال میں تین نامعلوم ڈاکو واردات کے لیے آئے تھے، تاہم ہوٹل مالک دولت شاہ آغا نے اطراف میں نظر رکھتے ہوئے ان کو بروقت دیکھ لیا، ملزمان نے لوٹ مار کے لیے اسلحہ نکالا تو ہوٹل مالک نے بھی جلدی سے اپنا لائسنس یافتہ پستول سے فائرنگ کرتے ہوئے ان کو فرار کرنے پر مجبور کر دیا۔یہ واقعہ گلشن اقبال پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا تھا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سامنے آ گئی تھیں جن میں ہوٹل مالک کی بہادری کو دیکھا جا سکتا ہے، اسی دن علاقہ گشت پر مامور پولیس نے ملزمان کو مشتبہ حالت میں دیکھ کر روکنے کا اشارہ کیا تھا، ایک ملزم آصف کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا جب کہ دو ساتھی موقع سے فرار ہو گے تھے۔ ہوٹل کے مالک کی طرف سے دلیرانہ کارروائی کی وجہ سے کسی کو کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں پہنچا تھا۔ضلع شرقی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے غیر قانونی اسلحہ مع ایمونیشن برآمد کیا گیا تھا، ملزم کے خلاف 131/24 غیر قانونی اسلحے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایک ویڈیو میں ہوٹل مالک دولت شاہ آغا نے بتایا کہ صبح وہ ہوٹل پر بیٹھا تھا، ایک دوست بھی آیا تھا، جب اس نے ڈاکوں کو دیکھا، دولت آغا نے بتایا کہ جب اس ںے فائر کیا تو ڈاکوں نے خدا کا واسطہ دے کر گولی نہ مارنے کا کہا، جس پر میں نے انھیں فورا چلے جانے کو کہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں