میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دنیا کا معمر ترین ٹی وی ہدایت کار شیلونگ پاکدِیوجیت

دنیا کا معمر ترین ٹی وی ہدایت کار شیلونگ پاکدِیوجیت

ویب ڈیسک
اتوار, ۵ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

تھائی لینڈ کے 92 سالہ ٹی وی ہدایت کار نے حال ہی میں اپنا ایک پروجیکٹ مکمل کر کے معمر ترین ٹی وی ڈائریکٹر کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق تھائی لینڈ میں ’کنگ آف ایکشن‘ کے نام سے جانے جانے والے فلم اور ٹی وی کے ہدایت کار شیلونگ پاکدِیوجیت گزشتہ برس نشر ہونے والی 18 اقساط پر مشتمل منی سیریز اسکائی ریڈر مکمل ہونے کے بعد معمر ترین ٹی وی ڈائریکٹر بنے۔18 مارچ 1931 کو پیدا ہونے والے شیلونگ پاکدِیوجیت نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1950 میں بطور کیمرا مین کیا اور 1968 میں پہلی فلم کی ہدایت کاری انجام دی۔ہدایت کار نے 1970 کی دہائی میں تھونگ نامی ایکشن فلموں کی سیریز سے شہرت پائی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں