میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میرے پاس قمر باجوہ سے متعلق نہیں، فیض حمید سے متعلق ثبوت ہیں، مریم نواز

میرے پاس قمر باجوہ سے متعلق نہیں، فیض حمید سے متعلق ثبوت ہیں، مریم نواز

جرات ڈیسک
اتوار, ۵ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کے پاس سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ سے متعلق تو ثبوت نہیں، سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سے متعلق ثبوت موجود ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک سے ناکام کوئی تحریک نہیں تھی، ورکرز کو کہتے رہے جیل بھرو اور خود ڈر کے مارے گھر پر بیٹھے رہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا جیل بھرو تحریک کامیاب رہی لیکن میں نے اس سے ناکام جیل بھرو تحریک تاریخ میں نہیں دیکھی، عمران خان نے جیل جانے کے ڈر سے ٹانگ پر پلاستر چڑھا کر رکھا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ بیٹی ساتھ ہوتے ہوئے نواز شریف نے گرفتاری دی لیکن عمران خان نے بیٹی چھپائی ہوئی ہے۔ چیف آرگنائزر (ن ) لیگ نے کہا کہ عمران خان جانے والے آرمی چیف کا گریبان اور آنے والے کے پاؤں پکڑ رہے ہیں، میں فیض حمید کے ریٹائر ہونے کا انتظار نہیں کر رہی تھی، میرے پاس جنرل ریٹائرڈ باجوہ سے متعلق ثبوت نہیں، فیض حمید سے متعلق ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں