میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پرویز الہٰی کو پی ٹی آئی جانے کا کہا یا نہیں؟ ق لیگ کا جنرل باجوہ سے وضاحت کا مطالبہ

پرویز الہٰی کو پی ٹی آئی جانے کا کہا یا نہیں؟ ق لیگ کا جنرل باجوہ سے وضاحت کا مطالبہ

جرات ڈیسک
اتوار, ۵ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ (ق) چودھری سالک حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ وضاحت پیش کریں کہ انہوں نے پرویز الہٰی کو تحریک انصاف میں جانے کیلئے کال کی یا نہیں؟ ایک انٹرویو میں سربراہ مسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک حسین نے کہا کہ جنرل (ر) باجوہ کو خود کال کرنے کی وضاحت کرنی چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ پرویز الہٰی نے کہا وہ عمران خان سے ملاقات کرکے ہمیں بتائیں گے، انہوں نے بنی گالا جانے کے بعد کوئی رابطہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض کا ہم سے کوئی رابطہ نہیں تھا اور نہ ہی انہوں نے چودھری شجاعت کو تحریک نصاف میں جانے کا کہا۔ سالک حسین نے سی پیک منصوبے میں تاخیر کا ذمہ دار تحریک انصاف کو قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کابینہ ارکان نے سی پیک منصوبے میں تاخیر کا کہا، اداروں کے سربراہان نے کابینہ اجلاس میں بتایا کہ تحریک انصاف کے کابینہ اراکین نے یہ ہدایت جاری کر رکھی تھی، ان سابق کابینہ اراکین کے نام بتانا مناسب نہیں لیکن کابینہ میں ان کے نام سامنے آ چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں