میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کچی آبادی محکمہ تو ایس بی سی اے سے بھی زیادہ کرپٹ ہے، سندھ ہائیکورٹ

کچی آبادی محکمہ تو ایس بی سی اے سے بھی زیادہ کرپٹ ہے، سندھ ہائیکورٹ

ویب ڈیسک
هفته, ۵ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ ہائیکورٹ نے شانتی نگر کچی آبادی میں 6 منزلہ عمارت بنانے کے کیس میں ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پراظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیںکہ کچی آبادی محکمہ تو ایس بی سی اے سے بھی زیادہ کرپٹ ہے۔جمعہ کوجسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں بینچ نے سندھ ہائیکورٹ میں شانتی نگر کچی آبادی میں 6 منزلہ عمارت بنانے کے کیس کی سماعت کی ۔سندھ ہائی کورٹ نے کیس میں ریمارکس دیئے کہ ڈی جی صاحب قابل افسران لگائیں، آپ لوگ صرف تماشا دیکھ رہے ہیں،ایک عمارت گرے گی تو50لوگ مریں گے۔ایس بی سی اینے عدالت کو بتایا کہ کچی آبادیوں میں کارروائی محکمہ کچی آبادی کا اختیار ہے،اس پر عدالت نے کہا کہ کچی آبادی محکمہ تو ایس بی سی اے سے بھی زیادہ کرپٹ ہے۔وکیل ایس بی سی اے نے کہا کہ کچی آبادیوں میں ہم کارروائی نہیں کرسکتے، ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ ایک دوسرے پر ذمہ داریاں مت ڈالیں۔اس موقع پر عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے کوحکم دیا کہ شاہ لطیف سینٹر، اسکیم 24 گلشن اقبال میں فوری کارروائی کرے، عدالت نے 12 اپریل تک رپورٹ طلب کرلی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں