میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک میں مہنگائی کاسورج سوانیزے پر،اشیائے خورونوش کی قیمتوں کوآگ لگ گئی

ملک میں مہنگائی کاسورج سوانیزے پر،اشیائے خورونوش کی قیمتوں کوآگ لگ گئی

ویب ڈیسک
هفته, ۵ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح بڑھ کر15.23 فیصد ہوگئی، 19 اشیا کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں مزید 0.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 13 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 19 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ میں کہا ہے کہ ایک ہفتے میں 19 ایشا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ان اشیا میں برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 25 روپے 95 پیسے بڑھنے سے 279 روپے 55 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر217 روپے57 پیسے مہنگا ہونے سے نئی قیمت 2306 روپے بڑھ کر 2523 روپے کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔اسی طرح گھی کے پیکٹ کی قیمت 16 روپے 71 پیسے اور اڑھائی کلو گھی کا ٹین 38 روپے 56 پیسے مہنگا ہوا ہے۔مسٹرڈ آئل کی فی کلو قیمت 12 روپے 33 پیسے، خشک دودھ 5 روپے69 پیسے بڑھ گیا، اسی طرح گرم مصالحہ، دہی، چائے کی پتی، مٹن اور تازہ دودھ کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے 13 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ان اشیا میں ٹماٹر فی کلو 37 روپے 28 پیسے، انڈے فی درجن10 روپے71 پیسے، پیٹرول اور ڈیزل فی لیٹر10 روپے سمیت لہسن، دالوں، چینی، پیاز اور گڑ کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اسی طرح رواں ہفتے 19 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔دوسری جانب گزشتہ روز کی رپورٹ کے تحت عالمی مارکیٹ میں7 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1935 ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا ہو گیا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو 50 روپے کے اضافے سے فی اونس سونا ایک لاکھ 28 ہزار850 روپے کا ہو گیا جبکہ 43 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 10ہزار408 روپے ہوگئی ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں