میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دہری شہریت کیس'فیصل واوڈا کو پیش نہ ہونے پر دوبارہ نوٹس

دہری شہریت کیس'فیصل واوڈا کو پیش نہ ہونے پر دوبارہ نوٹس

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کو دہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت پر پیش نہ ہونے پر دوبارہ نوٹس جاری کردیا۔ جمعرات کو فیصل واوڈا کی دہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت پر درخواست گزار قادر خان مندوخیل اور الیکشن کمیشن کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے تاہم وفاقی وزیر پھر پیش نہیں ہوئے ۔اس موقع پر احاطہ عدالت میں عدالت کے پیش کار کی جانب سے فیصل واوڈا کی پیشی کیلئے آوازیں بھی لگائی گئیں۔ کیس کے دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ فیصل واوڈا کے خلاف الیکشن کمیشن میں بھی درخواست دائر ہے جس کی 10مارچ کو سماعت ہے ۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہو سکتا ہے اس دوران الیکشن کمیشن کا فیصلہ آ جائے ۔عدالت نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو پیشی کے لئے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں