میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایل این جی سکینڈل ، نیب نے شاہد خاقان عباسی کو جمعرات کو طلب کر لیا

ایل این جی سکینڈل ، نیب نے شاہد خاقان عباسی کو جمعرات کو طلب کر لیا

ویب ڈیسک
منگل, ۵ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

نیب راولپنڈی نے پاکستان مسلم لیک (ن) کے سینئررہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو جمعرات کو دوبارہ ایل این جی اسکینڈل کیس میں طلب کر لیا۔ شاہد خاقان عباسی سے کہا گیا کہ وہ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں ۔ نیب راولپنڈی نے شاہد خاقان عباسی کو گزشتہ پیشی پر دیے گئے سوالنامہ کے جواب ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے ۔ نیب نے شاہد خاقان عباسی کو 28 ؍فروری تک 70 سے زائد سوالوں کا جواب جمع کروانے کی ہدایت کی تھی تاہم وہ ابھی تک جواب جمع نہیں کروا سکے ہیں۔ نیب راولپنڈی نے شاہد خاقان عباسی کی دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے کہا ہے کہ انہیں ایل این جی اسکینڈل کے حوالہ سے جو سوالنامہ دیا گیا تھا اس کے جوابات نیب راولپنڈی کو ہر صورت میں سات مارچ تک جمع کروائے جائیں اور اپنا بیان بھی ریکارڈ کروائیں جس کے بعد نیب راولپنڈی اپنی انکوائر ی مکمل کرنے کے بعد فیصلہ کرے گا کہ اس کیس کو آگے چلانا ہے یا نہیں چلانا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں