میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فیصل واوڈا کا لائن آف کنٹرول پر فوٹو سیشن، وزیر اعظم کا اظہار برہمی

فیصل واوڈا کا لائن آف کنٹرول پر فوٹو سیشن، وزیر اعظم کا اظہار برہمی

ویب ڈیسک
منگل, ۵ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فیصل واوڈا کے لائن آف کنٹرول پر فوٹو سیشن پر برہمی کا اظہار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ شکر ہے فیصل واوڈا پستول لیکر لائن آف کنٹرول کراس نہیں کر گئے ۔وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے لائن آف کنٹرول پر جاکر تصاویر بنوا کر سوشل میڈیا پر جاری کیں، جس پر وزیراعظم نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کونسا شہرت کا طریقہ ہے ، شکر ہے تم پستول لیکر لائن آف کنٹرول کراس نہیں کر گئے ۔ وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصل واوڈا کے اس عمل پر اظہار ناپسندیدگی کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں