میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے سابق نامور فٹبالر نائیکولس انیلکا اسلام آباد پہنچ گئے

پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے سابق نامور فٹبالر نائیکولس انیلکا اسلام آباد پہنچ گئے

ویب ڈیسک
منگل, ۵ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

اسپین کے مشہور فٹ بال کلب ریال میڈرڈ اور انگلش کلب چیلسی کے سابق فرانسیسی اسٹار کھلاڑی نائیکولس انیلکا اسلام آباد پہنچ گئے ۔نائیکولس انیلکا اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے جہاں انہیں پاکستان فٹبال فیڈریشن(پی ایف ایف)کی جانب سے خوش آمدید کہا گیا۔نائیکولس انیلکا کو پی ایف ایف کی جانب سے مدعو کیا گیا ہے تاکہ پاکستان میں فٹبال کو فروغ دیا جاسکے ۔اس دوران نائیکولس انیلکا پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نئے صدر سید اشفاق شاہ سے ملاقات کریں گے اور پاکستان میں فٹ بال کھیل کی بہتری اور ترقی کے لیے 20نکاتی ایجنڈے پر غور کریں گے ۔نائیکولس انیلکا فٹبال مداحوں سے ‘سینٹورس’ مال میں ملاقات بھی کریں گے اور فٹ بال کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کریں گے ۔نائیکولس انیلکا کا پاکستان کا دورہ ٹچ اسکائی گروپ کے تحت ہونے والے ‘ورلڈ سوکر اسٹار 2019کا حصہ ہے جس کے تحت لاہور اور کراچی میں نمائشی میچز بھی ہوں گے ۔دورہ پاکستان کے حوالے سے نائیکولس انیلکا کا کہنا ہے کہ جب سے میں نے اسلام قبول کیا ہے تب سے پاکستان سے خاص لگاؤ ہے ، میری آمد پاکستان میں فٹبال کو آگے بڑھنے میں مدد دے گی۔انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے دورہ ٔپاکستان سے پر اعتماد ہیں اور 26سے 29اپریل کو کراچی اور لاہور میں ہونے والے فٹبال میچز کا انتظار کر رہے ہیں جہاں وہ پاکستانی مداحوں سے ملیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد میرا پاکستان کے ساتھ خاص تعلق ہے ، یقین ہے کہ لاہور اور کراچی میں میرا ٹوور اپنی نوعیت کا اہم دورہ ثابت ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں