
محکمہ قانون سندھ میں بدترین انتظامی بحران،اہم عہدے خالی پڑے ہیں
ویب ڈیسک
بدھ, ۵ فروری ۲۰۲۵
شیئر کریں
٭ایڈوکیٹ جنرل، پراسیکیوٹرجنرل کا تعین نہ ہوسکا، عارضی بنیادوں پر انتظام چل رہا ہے
٭دونوں عہدے حسن اکبراورفیاض شاہ کے سندھ ہائی کورٹ کے جج بننے کے بعدخالی تھے
(جرأت نیوز) سندھ کے محکمہ قانون میں بدترین انتظامی بحران برقرار ہے ایڈووکیٹ جنرل اورپراسیکیوٹرجنرل جیسے اہم عہدے خالی ہیں سندھ حکومت عارضی بنیادوں پرانتظام چلانے پرمجبور ہوگئی نئے ایڈووکیٹ اورپراسیکیورٹرجنرل کون ہوں گے ؟حکومت فیصلہ نہیں کرسکی ہے دونوں عہدے حسن اکبراورفیاض شاہ کے سندھ ہائی کورٹ کے جج بننے کے بعدخالی ہوئے تھے ، نئے ایڈووکیٹ جنرل اور پراسیکیورٹرجنرل کے عہدوں پر عارضی بنیادوں پر کام چلایاجانے لگا۔ جواد ڈیروقائم مقام ایڈووکیٹ جنرل اورمنتظرمہدی قائم مقام پراسیکیورٹر جنرل بن گئے جن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔