میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کشمیری عوام کے آہنی ارادوں کو بھارت کچل نہیں سکتا، وزیراعظم

کشمیری عوام کے آہنی ارادوں کو بھارت کچل نہیں سکتا، وزیراعظم

ویب ڈیسک
اتوار, ۵ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معاشی چیلنجز کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) ہر ایک ادارے اور شعبے کی کتاب کا جائزہ اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کشمیر کی آزادی کو ملک کی معیشت سے مشروط کرتے ہوئے کہا کہ مصمم ارادہ اور عملی اقدامات کی صورت میں بہت جلد بھارتی تسلط سے آزادی حاصل ہوسکے گی، بڑی طاقتوں نے جمہوریت کے لبادے اوڑھے ہیں مگر وہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔بعد ازاںوزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ علیحدہ علیحدہ سیاسی وابستگیوں کے باوجود ملک بھر کی سیاسی قیادت کا مظفر آباد میں کشمیر کاز کیلئے اکٹھے ہونا خوش آئند ہے،اگر ہم اسی طرح سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اتحاد سے قومی ایشوز پر اکھٹے چلیں تو وہ وقت دور نہیں کہ ہمارے تمام مسائل حل ہو جائیں گے،کشمیر ایشو اور آزاد کشمیر کے تمام مسائل کا حل ہم بیٹھ کر نکالیں گے،پاکستان آپکے ساتھ ہے اور ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ انکی جدوجہد میں شانہ بشانہ رہے گا۔ وہ اتوار کو یہاں آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت سے ملاقات کے دور ان گفتگو کررہے تھے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ علیحدہ علیحدہ سیاسی وابستگیوں کے باوجود ملک بھر کی سیاسی قیادت کا مظفر آباد میں کشمیر کاز کیلئے اکٹھے ہونا خوش آئند ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ستمبر میں اقوامِ متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں نے خود ہندوستان کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے پوری دنیا کے سامنے پردہ اٹھایا۔انہوںنے کہاکہ ساتھ دہائیوں سے ہندوستان کشمیر میں مظالم کی داستان رقم کر رہا ہے لیکن کشمیریوں کے جذبہ حقِ خود ارادیت کو ماند نہیں کر سکا۔ شہباز شریف نے کہاکہ اگر ہم اسی طرح سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اتحاد سے قومی ایشوز پر اکھٹے چلیں تو وہ وقت دور نہیں کہ ہمارے تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ کشمیر ایشو اور آزاد کشمیر کے تمام مسائل کا حل ہم بیٹھ کر نکالیں گے،پاکستان آپکے ساتھ ہے اور ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ انکی جدوجہد میں شانہ بشانہ رہے گا۔ اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور وزیر اعظم آزاد کشمیر نے وزیرِ اعظم کی 5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر پر مظفر آباد آمد کو کشمیر کاز کیلئے کلیدی قرار دیتے ہوئے اسکا خیرمقدم کیا۔اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ وزیرِ اعظم پاکستان کی اس دن بذاتِ خود کشمیریوں کے مابین موجودگی کشمیریوں کے دلوں میں آزادی کیلئے موجود جذبے کو مزید بلند کرتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں