میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد میں سرکاری زمینوں پر غیرقانونی تعمیرات کا انکشاف

حیدرآباد میں سرکاری زمینوں پر غیرقانونی تعمیرات کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد میں 16 سئو ایکڑ سے زائد زمین پر قبضوں و غیرقانونی تعمیرات کا انکشاف، ضلعی انتظامیہ نے تفصیلات اکھٹی کرنا شروع کردین، سینکڑوں ایکڑ سرکاری زمین جعلسازی کے ذریعے ہتھیا لی گئی، زمین کو کمرشل نہیں کیا گیا، زرعی زمین پر اسکیمیں شروع کرکے تعمیرات کی گئین، ایچ ڈی اے اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ملی بھگت سے سینکڑوں غیرقانونی اسکیموں کو این او سیز جاری کی گئین، غیرقانونی تعمیرات میں رہائشی پلازہ و کمرشل پلازہ بھی شامل، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ضلعی میں 16 سئو ایکڑ زمین پر قبضوں کا انکشاف ہوا ہے، روزنامہ جرات کو ملنے والی معلومات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے 16 سئو سے زائد ایکڑ میں شامل سرکاری زمین، اسکیمون، رہائشی و کمرشل تعمیرات سمیت دیگر معلومات اکٹھا کرنا شروع کردی ہے، سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد ضلعی انتظامیہ نے حیدرآباد میں قبضوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کرلیا ہے، پہلے مرحلے میں مین شاہراہون پر غیرقانونی تعمیرات کو مہندم کرنے کا سلسلہ جاری ہے،. ملنی والی معلومات کے مطابق 16 سئو ایکڑ زمین میں سینکڑوں ایکڑ سرکاری زمین بھی شامل ہے جسے جعلسازی کے ذریعے فروخت کیا گیا جبکہ زرعی زمین کو کمرشل میں تبدیل نہ کرکے مختلف ہائوسنگ اسکیمن شروع کرکے تعمیرات کی گئین، جبکہ زرعی زمین سمیت مختلف سرکاری محکموں کی زمین بھی شامل ہے، ذرائع کے مطابق نجی زمینوں پر قبضے کئے گئے تھے، ملنی والی معلومات کے مطابق حیدرآباد ڈوولپمینٹ اتھارٹی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کی ملی بھگت سے سینکڑوں رہائشی و کمرشل اسکیموں کو غیرقانونی طور پر این او سیز جاری کی گئین جبکہ اکثر اسکیمیں تاحال نامکمل ہین، ملنی والی معلومات کے مطابق حیدرآباد شہر میں سینکڑوں غیرقانونی رہائشی و کمرشل پلازہ کا بھی انکشاف ہوا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں