میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سلمان خان کا بھارتی کسانوں کے احتجاج پر جواب

سلمان خان کا بھارتی کسانوں کے احتجاج پر جواب

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

بھارت میں کسانوں کے احتجاج پر مشہور عالمی شخصیات کی جانب سے اظہارخیال کے بعد بھارتی اداکار اور کرکٹرز نے بھی جواب دینا شروع کردیا ہے ۔کسانوں کے احتجاج پر بالی وڈ کے سپراسٹار سلمان خان کا موقف سب ہی جاننا چاہ رہے تھے جو کہ اب سامنے آگیا ہے جسے سن کر لوگ حیران رہ گئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان سے ممبئی میں ایک شو کے دوران کسانوں کے احتجاج سے متعلق سوال پوچھا گیا جس پر سلمان خان نے کہا کہ صحیح اور سب سے درست چیز ہونی چاہیے ۔واضح رہے کہ بالی وڈ کے 3 بڑے خانز میں سے اب تک صرف سلمان خان کا اس معاملے پر موقف سامنے آیا ہے ۔ شاہ رخ اور عامر خان نے فی الحال معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا ہے ۔واضح رہے کہ امریکی گلوکارہ ریحانہ کی جانب سے بھارتی کسانوں کے لئے کئے گئے ٹوئٹ کے بعد کئی بالی وڈ اداکاروں نے جوابی ٹوئٹس کیے اور اس معاملے کو سازش قرار دیا۔بھارتی اداکاروں کی جانب سے ایک ساتھ ٹوئٹ سامنے آنے کے بعد خود بھارتی عوام نے سوشل میڈیا پر اپنی ہی حکومت اور اداکاروں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے پیسے لیکر یہ اداکار مہم چلانے کے لیے میدان میں آگئے اور انہیں اپنے اس روئیے پر شرم آنی چاہیے ۔بھارتی عوام نے اکشے کمار کو ہی غیر ملکی قرار دیتے ہوئے اس معاملے پر بولنے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت کا معاملہ ہے اور اس میں کسی کینیڈین کو بولنے کا کوئی حق نہیں۔اجے دیوگن کو ٹوئٹر صارف نے حکومت کا چمچہ کہتے ہوئے کہا کہ آرام سے بیٹھ کر ٹوئٹ کرنا بہت آسان ہے تاہم تم نہیں جانتے کہ کسانوں پر کیا گزر رہی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں