میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چترال میں کورونا وائرس کی افواہ پر مقدمہ درج

چترال میں کورونا وائرس کی افواہ پر مقدمہ درج

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

چترال میں کورونا وائرس کی مبینہ افواہ پھیلانے کے الزام میں ایک شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔شہری کا کہنا ہے کہ چینی باشندے کو طبیعت اچانک بگڑ جانے پر خود ہسپتال پہنچایا اور انتظامیہ کو کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر مکمل ٹیسٹ اور چیک اپ کا مشورہ دیا تھا۔دروش پولیس نے کہا کہ شہری ارشاد نے پیٹ میں درد کے زیرِ علاج ایک چینی باشندے کو کورونا کا مریض بتایا، بغیر اجازت ہسپتا ل میں اس کی تصویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی اور یہ خبر بھی پھیلائی کہ وہ حال ہی میں چین سے واپس آیا ہے ۔ پولیس کے مطابق افواہ پھیلانے کے الزام میں مذکورہ شہری ارشاد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔دوسری طرف ارشاد نے اپنی ضمانت قبل از گرفتاری کرا لی ، اس کا کہنا ہے کہ مرکزی بازار میں گزشتہ دنوں چینی باشندے کی طبیعت اچانک بگڑ جانے پر وہ زمین پر گر گیا تھا جس پر اس نے خود چینی باشندے کو ہسپتا ل پہنچایا تھا اور انتظامیہ سے درخواست کی تھی کہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر اس کا مکمل چیک اپ کیا جائے ۔ ہسپتا ل انتظامیہ نے کہا کہ 2 فروری کو لایا جانے والا چینی باشندہ پیٹ کے دردمیں مبتلا تھا اور فوری علاج کے بعد اسے فارغ کر دیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں