میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ فلڈ ایمرجنسی ،محکمہ آبپاشی میں اربوں روپے کی بے قاعدگیاں

سندھ فلڈ ایمرجنسی ،محکمہ آبپاشی میں اربوں روپے کی بے قاعدگیاں

ویب ڈیسک
اتوار, ۵ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

سندھ فلڈ ایمرجنسی ری ہیبلی ٹیشن پروجیکٹ محکمہ آبپاشی میں اربوں روپے کی بے قاعدگی کا انکشاف ہوا ہے نیب نے باقاعدہ تحقیقات شروع کرتے ہوئے پروجیکٹ ڈائریکٹر سے تفصیلات طلب کرلی نیب کراچی کے مطابق نیب نے تین خطوط لکھے ۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر اور محکمہ آبپاشی نے چار جوابی خطوط لکھے۔ دو ہزار بائیس کے سیلاب میں کراچی،حیدرآباد،میرپورخاص ڈویژنوں میں بے قاعدگی کی گئی پروجیکٹ ڈائریکٹر نے جزوی ریکارڈ فراہم کیا ہے مکمل ریکارڈ فراہم کیا جائے ۔مالی سال دو ہزار تئیس اور چوبیس میں کتنی رقم وصول ہوئی کتنی رقم خرچ کی تفصیلات دی جائیں ۔ریکارڈ کے محافظ ہونے کی حیثیت سے تمام ریکارڈ فراہم کیا جائے جو نیب کو فراہم نہیں کیا گیا ۔پی سی ون کی درستگی کے بعد کس فرم کو ٹھیکے دیئے گئے پی سی ون کی درستگی کا جواز بتایا جائے جس سے منصوبے پر آنے والے اخراجات میں اضافہ ہوا۔ مالیاتی تفصیلات دی جائیں کہ ورلڈ بینک اور حکومت سندھ کا کتنا کتنا شیئر تھا۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کی گئی ٹوٹل رقم کی تفصیلات دی جائے ہر ماہ کتنی رقم جاری کی گئی ادائیگیوں کے مکمل واؤچر ، ادائیگی کے سرٹیفکیٹ ، ٹھیکہ کی انوائس ، ٹھیکیداروں کو دیئے گئے چیک کی کاپیاں فراہم کی جائی کس ادارے اور ایجنسی سے ایمرجنسی فنڈز ، دیگر فنڈز موصول ہوئے جو اس پروجیکٹ کو دیئے گئے نیب نے گیارہ نکاتی پروفارما بھی خط کے ساتھ منسلک کردیا ۔پروفارما کی تفصیلات طلب کرلیں۔ ٹھیکیداروں کے واجبات ، اکاؤنٹس کے بینک اسٹیٹمنٹ ، کنسلٹنٹس کو کی گئی ادائیگی کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کردی ۔ٹوٹل کتنی رقم موصول ہوئی کتنی رقم جاری کی گئی۔ ترقیاتی اور غیرترقیاتی اخراجات کی تفصیلات دی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں