میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی سے تربت جانے والی بس کے قریب دھماکا،4 جاں بحق، 35افرادزخمی

کراچی سے تربت جانے والی بس کے قریب دھماکا،4 جاں بحق، 35افرادزخمی

ویب ڈیسک
اتوار, ۵ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

بلوچستان کے ضلع کیچ میں کراچی سے تربت جانے والی بس کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور 32زخمی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق دھماکا تربت کے نواحی علاقے نیو بہمن میں شاہ زئی ہوٹل قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں 35 افراد زخمی ہوئے ، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔تمام زخمیوں کو سول ہسپتال تربت منتقل کیا گیا، دوران علاج 4افراد جان کی بازی ہارگئے ۔پولیس کے مطابق دھماکا ایک بس میں ہوا ہے جو کراچی سے تربت جارہی تھی، 8 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی ای ڈی دھماکے کے بعد بس پر راکٹ بھی فائر کیے گئے ہیں، جس میں سیکیورٹی اہلکار بھی سوار تھے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے سے ایس ایس پی سیریس کرائمز ونگ ذوہیب محسن سمیت 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ایس ایس پی کی گاڑی قریب سے گزر رہی تھی جو دھماکے کی زد میں آگئی، دھماکے میں ذوہیب محسن کے خاندان کے 6 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ دھماکے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں