میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قوم پرست جماعتوں اور ن لیگ میں اتحاد،یرغمال سندھ کو پیپلزپارٹی سے آزادی دلوانے کا عزم

قوم پرست جماعتوں اور ن لیگ میں اتحاد،یرغمال سندھ کو پیپلزپارٹی سے آزادی دلوانے کا عزم

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ/شاہنواز خاصخیلی)سندھ میں پیپلزپارٹی کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلم لیگ ن اور قوم پرستوں جماعتوں میں اتحاد ہوگیا ، سندھ ترقی پسند پارٹی اور گرینڈ ڈیموکریٹ الائنس کے رہنماوں نے مسلم لیگی امیدواروں کو کامیاب بنانے کی یقین دہانی کرادی ۔تفصیلات کے مطابق نواز لیگ نے سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف اتحاد کی تیاریوں کے سلسلے میں قوم پرست جماعتوں سے رابطے شروع کردیے ہیں، نواز لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن اور سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی کے درمیان ملاقات میں پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیے لیے انتخابی حکمت عملی پر غور کیا گیا ،اس موقع پر ڈاکٹر قادر مگسی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا 15 سالہ دورے حکومت میںسندھ کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم رہی ، میاں نواز شریف کو لندن ملاقات میں بتا چکا ہوں اگر وہ سندھ کو وقت دیں گے تو لوگ آپ کا ساتھ ہیں کیونکہ پیپلزپارٹی نے سندھ کی عوام کو انتظامی مشینری کے ذریعے یرغمال بنا رکھا ہے ، بشیر میمن نے انہیں یقین دلایا کہ نواز شریف سندھ پہنچ کر انتخابات میں سندھ کو مکمل وقت دیں گے ، شہباز شریف کا کراچی سے الیکشن لڑنا سندھ کے عوام کے لیے واضح پیغام ہے کہ مسلم لیگ سندھ کی عوام کے ساتھ ہے ، اس موقع پر جی ڈی اے رہنما جلال شاہ جاموٹ ، حیدر شاہانی ، محمد علی ابڑو ، نصیر میمن ، ڈاکٹر سومار منگریو ، شاہ زمان شاہ ، شوکت علی ابڑو ، قادر چنہ و دیگر بھی موجود تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں