میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کسی گاڑی کی مالک نہیں، مریم نواز کے اثاثوں کی تفصیلات منظرعام پرآگئیں

کسی گاڑی کی مالک نہیں، مریم نواز کے اثاثوں کی تفصیلات منظرعام پرآگئیں

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے اثاثوں کی تفصیلات منظرعام پرآگئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز نے اپنے اثاثوں میں لاہور کے مختلف موضع جات میں 84 کروڑ25 لاکھ 84 ہزار روپے سے زائد مالیت کی ایک ہزارپانچ سوکنال سے زائد اراضی ظاہر کی ہے جبکہ اثاثوں میں چالیس لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ ظاہرکیا گیا ہے۔دستاویزات کے مطابق مریم نواز نے تعلیمی قابلیت ایم اے انگلش لٹریچر ظاہر کی ہے اور وہ کسی گاڑی کی مالک نہیں جبکہ اپنے بھائی حسن نواز کی 2کروڑ 89لاکھ روپے سے زائد کی مقروض ہیں۔مریم نواز نے17لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا سونا بھی ظاہر کیا ہے اور ان کے مختلف اکاؤنٹس اور کیش کی صورت میں 1کروڑروپے سے زائد رقم ہے۔مریم نواز نے1کروڑ 22 لاکھ مالیت کے مختلف کمپنیوں میں11 لاکھ 20 ہزار شیئرزظاہر کئے ہیں اور انہوں نے اپنی سیاسی جماعت کو پارٹی ٹکٹ کیلئے 2 لاکھ روپے بھی دئیے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں