ایس ایس پی سینٹرل نے کراچی پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا
ویب ڈیسک
هفته, ۵ جنوری ۲۰۱۹
شیئر کریں
ایس ایس پی سینٹرل نے کراچی پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیاہے۔ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی میں علاقے میں گھومتے رہے لیکن کسی نے انہیں چیک نہیں کیا۔جب ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ عام شہری کے روپ میں اطلاع دینے کیلئے نارتھ ناظم آباد تھانے پہنچے تو ایس ایس پی کو ایس ایچ او سے نہیں ملنے دیا گیا۔ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کی مددگار 15 پر کال،پولیس 23 منٹ تک ڈکیتی کی اطلاع پر مدد کو نہ پہنچی۔مدد کیلئے نہ پہنچنے پر مددگار ون فائیو نارتھ ناظم آباد کی پولیس موبائل کی پوری نفری کو معطل کردیا گیا۔ایس ایچ او اور ہیڈ محرر نارتھ ناظم آباد کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔