میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صوبے میں پہلی باراساتذہ کو بہترین کاکردگی کی اسناد تقسیم

صوبے میں پہلی باراساتذہ کو بہترین کاکردگی کی اسناد تقسیم

ویب ڈیسک
هفته, ۵ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہاہے کہ ان کا مشن مایوسیاں نہیں حوصلے پیدا کرنا ہے اور محکمے میں جہاں مزید کام کرنے کی بہت گنجائش ہے وہاں بہت سے اساتذہ ہیں جو دن رات ایک کرکے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہے ہیں۔ محکمے میں جہاں چند کالی بھیڑیں موجود ہیں وہاں بہت سے عظیم کردار بھی ہیں جن کی بدولت ہم آج یہاں کھڑے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاریخ میں پہلی بار محکمہ تعلیم کی طرف سے اپنے محنتی اساتذہ کوبہترین کارکردگی کے سرٹیفکیٹس دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس میں سیکریٹری تعلیم قاضی شاہد پرویز، ایم پی ایز قاسم سومرو،گھنور علی اسران و دیگر سمیت بڑی تعداد میں اساتذہ شریک تھے۔ تقریب کے دوران محنتی اساتذہ کی زبردست حوصلہ افزائی کی گئی اور پورے صوبے کے 115 اساتذہ کو "سال کے بہترین استاد” قراردیا گیا۔ جن میں لاڑکانہ ریجن کے 15 حیدرآباد کے 25 کراچی کے 7 میرپورخاص کے 22 شہید بینظیرآباد کے 23 جبکہ سکھر ریجن کے 23 اساتذہ شامل تھے۔وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ جو اساتذہ اسکول کے بچوں کو اپنا بچہ سمجھ کے ان کو پڑھاتے ہیں اور سماج میں مثبت کردار ادا کررہے ہیں انکو سراہنا ہمارے فرض میں شامل ہونا چاہئے۔دریں اثنا تقریب سے آر ایس یو چیف آصف اکرام نے تعارفی خطاب کیا جن کے بعد سیکریٹری تعلیم قاضی شاہد پرویز نے خطاب کیاسیکریٹری تعلیم نے کہا کہ تعلیمی نظام کے حوالے سے معاشرے میں رائج تاثر مثبت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی اسیسمنٹ کے سسٹم میں بھی بہتری لائینگے اور 6 جنوری کو حیدرآباد میں سول سوسائٹی کا مشاورتی ورکشاپ کررہے ہیں جس میں اپنے ایکشن پلان میں سوسائٹی کی طرف سے بھی پیش کی گئی تجاویز شامل کرینگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں