میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کی رقم چرانے والا بینک منیجر گرفتار

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کی رقم چرانے والا بینک منیجر گرفتار

ویب ڈیسک
هفته, ۵ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کے بینک اکائونٹس سے جعل سازی کرکے رقم چرانے والے ملزم کو ساتھی خاتون سمیت گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اقبال کے مطابق ملزم وسیم فاروق لاہور میں نجی بینک کی ڈیفنس برانچ کا سینئر منیجر ہے۔ آصف اقبال کے مطابق مذکورہ برانچ کے پاس بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا پورے پاکستان کا ڈیٹا موجود تھا اور ملزم صارفین کے ڈیٹا کا کسٹوڈین تھا، جہاں سے اس نے اکائونٹ ہولڈرز کا ڈیٹا حاصل کیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اقبال نے بتایا کہ ملزم نے مستحقین کے جعلی اے ٹی ایم کارڈز بنا رکھے تھے، جن کے ذریعے وہ رقم نکالا کرتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ملزم کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ گوجرانوالہ کے بینک میں اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرنے آیا تھا۔ایف آئی اے حکام کے سابق ملزم کے قبضے سے 100 سے زائد اے ٹی ایم کارڈز برآمد ہوئے۔حکام کے مطابق ملزم کے پاس اے ٹی ایم کارڈ بنانے والی ڈیوائس بھی موجود ہے اور بینک کے اے ٹی ایم کارڈز اس کی نگرانی میں بنتے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں