میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین چورہے،عدالت سے رجوع کرونگا، شیخ رشید

پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین چورہے،عدالت سے رجوع کرونگا، شیخ رشید

ویب ڈیسک
هفته, ۵ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے شہبازشریف کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنائے جانے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کی دولت لوٹنے والے گرفتارہوکربھی قوم کا پیسہ استعمال کر رہے ہیں، چوروں، ڈاکوئوں اورلٹیروں کے لیے ڈاکٹروں نے بیان دیا، ان کوکھلی فضا میں رکھو، اسحاق ڈارسابق وزیراعظم کے جہاز میں فرارہوا تو آصف زرداری بھی نکل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نوازشریف سے بڑا ڈاکو ہے، چین جانے کے بعد پتہ چلا شہبازشریف کا داماد بھی ڈاکو ہے، پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین چورہے، دودھ کی رکھوالی پربلے کو بٹھا دیا گیا، اس معاملے پرحکومت سے شدید اختلاف ہے، پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین کے معاملے پرعدالت سے رجوع کر وںگا۔ریلوے کی زمینوں کی لیزکے حوالے سے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے جو عزت اورمقام پایا وہ تاریخی ہے، چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ریلوے زمین فروخت نہیں کرسکتی، ریلوے اراضی لیز پر پانچ سال سے زیادہ نہیں دے سکتے، رائل پام کلب کیس کا فیصلہ جسٹس عظمت سعید شیخ کریں گے۔فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی کارروائیوں کو تنقید کا نشانا بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر امیر اورغریب کے لیے الگ الگ قانون ہوئے تو بے بس لوگ باہر ضرورنکلیں گے، 14 دنوں کے لیے دُکانیں بند کی جاتی ہیں، غریب آدمی کہاں سے کھائے گا، ہمارا فرض ہے کہ ان لوگوں کا خیال رکھیں جن کو فوڈ ڈیپارٹمنٹ والے 50 ہزارکا جرمانہ کررہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں