میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہید ذواالفقار علی بھٹو کی 90 ویں سالگرہ آج منائی جائے گی

شہید ذواالفقار علی بھٹو کی 90 ویں سالگرہ آج منائی جائے گی

منتظم
جمعه, ۵ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 90 ویں سالگرہ آج منائی جائے گی۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 90 ویں سالگرہ کے موقعے پر اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ جن لوگوں نے ہم سے شہید ذوالفقار علی بھٹو چھینا، درحقیقت انہوں نے ہمارے بانی اجداد کے پاکستان کے متعلق خوابوں کو ختم کرنے کی کوشش کی تھی۔ لیکن شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور ان کی شہادت کے بعد صدر آصف علی زرداری کی دانائی، برداشت، صبر اور بہادری نے قاتلوں کی مذموم سازشوں کو خاک میں ملا دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی سفارتی صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹوٹے پھوٹے ملک کو اُٹھا کر، اسے دوبارہ جوڑا اور 93 ہزار جنگی قیدیوں اور دشمن کے قبضے سے ملک کی 5 ہزار اسکوائر میل زمین واگزار کرائی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں