میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹرمپ کے پاکستان پر الزامات جھوٹ ہیں، سابق سی آئی اے چیف

ٹرمپ کے پاکستان پر الزامات جھوٹ ہیں، سابق سی آئی اے چیف

منتظم
جمعه, ۵ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امریکی وزیر خارجہ میڈیلین البرائٹ اور سفیر ریان سی کروکر نے پاکستان کی حمایت کی ہے، جبکہ سی آئی اے کے سابق چیف ڈیوڈ پیٹریاس کہہ چکے ہیں کہ پاکستان افغانستان میں ڈبل گیم نہیں کھیل رہا۔امریکا کی سابق وزیر خارجہ میڈیلین البرائٹ نے پاکستان، فلسطین اور تارکین وطن سے متعلق امریکی صدرکی پالیسی کو مسترد کیا اور کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ ملک کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ اسلام آباد میں امریکا کے سابق سفیر ریان سی کروکر نے امریکی ریڈیو کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ٹرمپ انتظامیہ میں اچھے لوگ بھی موجود ہیں، لیکن وہ افغانستان سے متعلق پاکستان کا موقف اور تحفظات سمجھ نہیں پائے ہیں۔امریکی صدر کی ٹویٹ پر اسلام آباد کا سخت ردعمل ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو افغان امن عمل میں پاکستان کو شراکت دار بنانا چاہئے تھا۔امریکی سی آئی اے کے سابق چیف ڈیوڈ پیٹریاس کہہ چکے ہیں کہ پاکستان افغانستان میں کوئی ڈبل گیم نہیں کھیل رہا۔اسلام آباد دہشتگردوں کی پشت پناہی نہیں کررہا۔امریکی فوج کو پاکستان کے ایسے عمل کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں