میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان سے ملاقات کی درخواست خارج، بہنوں پر جرمانہ عائد

عمران خان سے ملاقات کی درخواست خارج، بہنوں پر جرمانہ عائد

Author One
بدھ, ۴ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی جیل میں ملاقات کرانے کی درخواست کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے خارج کردیا-

زرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بہنوں پر 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

علیمہ خان، عظمی خان اور نورین خان نے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانے کی درخواست دائر کی تھی-

یہ درخواست بانی پی ٹی آئی سے دو دسمبر کو ملاقات نہ کروانے پر دائر کی گئی تھی-

درخواست پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی-

درخواست میں 3 دسمبر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانے کی استدعا کی گئی تھی۔

عدالتی حکم کے بعد جیل انتظامیہ نے جواب اے ٹی سی میں داخل کروایا جس میں بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے 3 دسمبر کو جیل میں ملاقات کی ہے۔

عدالت نے کہا کہ درخواست اس وقت دائر کی گئی جب درخواست گزار ملاقات کر رہی تھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں