میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لکی مروت میں فورسز کی کارروائی ،5خوارج ہلاک

لکی مروت میں فورسز کی کارروائی ،5خوارج ہلاک

Author One
بدھ, ۴ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ایک کارروائی کے دوران 5 خوارج کو ہلاک جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 4 دسمبر کو ضلع لکی مروت میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں خوارج کے ٹھکانے کو مثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا-

اعلامیے کے مطابق آپریشن کے نتیجے میں پانچ خوارج کو جہنم واصل جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی بھی باقی ماندہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے-

جبکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں