سندھ بلڈنگ ،نارتھ ناظم آباد میں بغیر نقشوں کے تعمیرات کی کھلی چھوٹ
ویب ڈیسک
بدھ, ۴ دسمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
نارتھ ناظم آباد میں بھی ضلع وسطی کے دیگر علاقوں کی طرح بغیر نقشوں اور منظوری کے غیر قانونی تعمیرات شروع کروا دی گئی ہیں، اطلاعات کے مطابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی کی پشت پناہی میں ڈپٹی ڈائریکٹر نواب منگنیجو نے خطیر رقم بٹورنے کے بعد ناجائز تعمیرات کی چھوٹ دے رکھی ہے جس کا باآسانی اندازہ نارتھ ناظم آباد کے بلاک Dمیں پلاٹ نمبر A381اور B116پر جاری تعمیرات سے لگایا جا سکتا ہے۔ جاری تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی نہ ہونے کی ڈائریکٹر ڈیمالشن سجاد خان نے گارنٹی دے رکھی ہے۔