میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں گیس کی قلت، صنعت کاروں  نے احتجاجاً صنعتیں بند کر دیں

کراچی میں گیس کی قلت، صنعت کاروں نے احتجاجاً صنعتیں بند کر دیں

جرات ڈیسک
پیر, ۴ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی میں گیس کی قلت سے پریشان صنعت کاروں نے احتجاجا ًتمام صنعتیں بند کر دیں۔ گیس کی قلت کی وجہ سے صنعتی پیداوار نہ ہونے کے برابر ہے، اس لیے کراچی میں قائم ساتوں انڈسٹریل زونزکو احتجاجاً بند کردیا گیا۔ بزنس مین گروپ کے نائب چیئرمین جاوید بلوانی نے کہا کہ گیس کی عدم فراہمی سے صنعتی پیداوار بند ہوگئی، اس لیے مزدوروں کو فیکٹری آنے سے منع کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کے کاروباری حب کراچی کے صنعتکاروں نے پیداوار مکمل طور بند کرنے کا اعلان کیا تھا تاکہ نگراں حکومت کو گیس کے نرخوں میں غیر معمولی اضافے کو واپس لینے پر مجبور کیا جاسکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں