میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈاکٹر فوزیہ کی امریکی جیل میں قید اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات

ڈاکٹر فوزیہ کی امریکی جیل میں قید اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات

جرات ڈیسک
پیر, ۴ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے امریکی جیل میں قید اپنی بہن ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے ملاقات کی ہے۔ امریکی جیل میں قید پاکستانی سائنس دان عافیہ صدیقی سے ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ( ٹوئٹر) پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ جیل میں عافیہ صدیقی کی حالت پہلے سے زیادہ خراب لگی ہے، عافیہ کی حالت بیان کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری عافیہ صدیقی سے جیل میں ملاقات ہوئی، عافیہ صدیقی اور میرے درمیان شیشہ تھا، ہم دونوں بہنیں ایک دوسرے کے سامنے بیٹھ کر روتی رہیں، اس مرتبہ عافیہ صدیقی سے ملاقات کر کے میرا دل بیٹھا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ ملاقات کے اختتام پر بہت دکھی ہوں، عافیہ صدیقی کو ایک بار پھر اسی حالت میں چھوڑ آئی ہوں، اپنے پاکستانی بھائیوں سے گزارش کرتی ہوں کہ عافیہ کی رہائی کیلئے کچھ کریں۔ فوزیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسٹیفورڈ اسمتھ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بالآخر ڈاکٹر فوزیہ کی اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات ہو گئی، دونوں بہنوں کو ایک دوسرے کو چھونے کی اجازت نہیں تھی، ملاقات کے دوران ڈاکٹر عافیہ صدیقی تکلیف پر روتی رہی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر فوزیہ صدیقی امریکی جیل میں قید اپنی بہن سے ملاقات کیلئے جیل کے باہر موجود تھیں تاہم امریکی جیل حکام کی ٹال مٹول کے باعث ان کی اپنی بہن سے ملاقات نہیں ہو پائی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں