میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کے شہریوںکے محافظ ہی جان و مال کے دشمن بن گئے، حافظ نعیم الرحمن

کراچی کے شہریوںکے محافظ ہی جان و مال کے دشمن بن گئے، حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
پیر, ۴ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی میں تیزی سے بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز میں اضافے اور کرائمز کے واقعات میں پولیس افسران کی ملی بھگت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے محافظ ہی عوام کی جان و مال کے دشمن بن گئے ہیں۔اسٹریٹر کرائمز کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، شہر میں ڈکیتی کا چوتھا واقعہ ہوا جس میں پولیس کے اہلکار ملوث ہیں ، پولیس کے محکمے میں کالی بھڑیں شامل ہوگئی ہیں جو سسٹم پر بد نما داغ بنے ہوئے ہیںانہوں نے کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا ہے اور سپاہی سے لے کر ایس ایچ او ، ڈی ایس پی سمیت سب کے سب کرپشن کے نظام میں ملوث ہیں اور اس نظام کی سپرستی کرنے والے سسٹم میں موجود ہیں ، اگر کوئی ڈکیت پکڑا جائے اور وہ پولیس والا نکلے تو پھر شہریوں کو کیسے تحفظ کا احساس دلایا جاسکتا ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ سندھ حکومت اسٹریٹ کرائم کو روکنے میں بری طرح ناکام ہوگئی، شہریوں کو شدید مالی اور ذہنی اذیت کا سامنا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں