میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اقتدار ملا تو ہر شہری کے حقوق کا تحفظ کرنا ہمارا فرض ہوگا: مولانا فضل الرحمن

اقتدار ملا تو ہر شہری کے حقوق کا تحفظ کرنا ہمارا فرض ہوگا: مولانا فضل الرحمن

ویب ڈیسک
پیر, ۴ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر اقتدار ملتا ہے تو صاحب اقتدار ہوکر ہر شہری کے حق کا تحفظ کرنا ہے۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک سجاد کو جماعت میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں، میری زندگی کی تعمیر میں اس بستی کا بڑا کردار ہے، میں شوگر کا مریض ہوں لیکن آم کھانے ادھر ہی آیا کرتا ہوں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کا تاسیس کسی ایک مسلک کے علماء کا نہیں، برصغیر کے تمام مکاتب فکر کے علماء تاسیس کے وقت موجود تھے، ہم نے سیاست کی ہے، دینی اور مذہبی رویوں کو برقرار رکھا ہے، ہم نے ان رویوں کو اپنایا جس میں فرقہ واریت کی گنجائش نہیں۔جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ اختلاف میں نرمی اور شدت پیدا کرنا انسان کے اپنے اختیار میں ہے، ہمیں اختلافات میں نرمی کو فروغ دینا ہے شدت کو نہیں، عوام کے ساتھ ہمارا تعلق سماجی ہونا چاہئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں